سانگی پولیس کی کاروائی، قتل میں مطلوب ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد کرلیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پنوعاقل سانگی پولیس کی کاروائی، ایس ایچ او ثناء اللہ کونھارو کی سربراہی میں پولیس نے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ اپنے کزن کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم شہزاد ولد ولد اللہ دوایو سکنہ لودھراں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اپنے کزن سیف اللہ کو رشتہ نہ دینے پر قتل کیا بعد میں فرار ہو گیاتھا،،مقتول کے ورثاء کی جانب تھانہ سانگی میں قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس پارٹی نے موثر حکمت عملی کے ساتھ ملزم کو ٹریسنگ کو مدد سے گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں