سماجی برائیوں کی روک تھام سمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سماجی برائیوں کی روک تھام سمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نیوپنڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران 6 جواری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نوید نواز شیخ کی سربراہی میں پولس نے نیوپنڈ حدود قدیمی قبرستان کے قریب پولیس کارروائی کے دوران 6 جواری گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ نیوپنڈ میں درج کرلیا گیا ،ملزمان میں عادل ،روشن ، سدہیر ، محمد مبین ، محمد فرقان ، تلق چھن شامل ہیں جن کے قبضہ سے 4 عدد موبائل لڈو نقدی سمیت دیگر سامان تحویل میںلے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں