آک سکھر اسمال ٹریڈرز کا زائد ریڈنگ بلوں کے اجراء پر اظہار تشویش

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی نے بجلی کی زائد ریڈنگ اورڈیٹکشن شدہ بلز کے اجراء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے دفتر میں نیو پنڈ اور نواں گوٹھ کے مکینوں شاز یب،مسعود،وقار،زوہیب ،افراز ودیگرافرادکے مسائل سننے کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن لاسز پورے کرنے کے لئے ایمانداری سے بل ادا کرنیوالے صارفین کو زائد ریڈنگ اور ڈیٹکشن شدہ بلز ارسال کرکے ذہنی اذیت میں مبتلاکیا جا رہا ہے ، ہم جلد سیپکو چیف سے ملاقات کرینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں