ماہ رمضان کے دوران سکھر شہر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں الیکٹرک سائرن بجائے جائیں گے

بدھ 16 مئی 2018 23:20

سکھر۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں سحر و افطار کے اوقات میں سکھر شہر میں الیکٹرک سائرن بجائے جانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو پابند کیا گیا ہے جن میں کمشنر آفس، ڈی سی آفس ، سول ڈیفنس آفس سکھر ، فائر بریگیڈ پرانہ سکھر ، جامع مسجد بندر روڈ ، اے سیکشن تھانہ ، یعقوب آئل مل اور پولیس اسٹیشن سائیٹ سکھر کی جگہوں پر الیکٹرک سائرن بجائے جائیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں