سکھر،پی پی قائدین کا محمد علی شیخ کو ٹکٹ نہ دینے اور اسلم شیخ کو نظر انداز کرنے پر شیخ برادری کا انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) پی پی قائدین کی جانب سے محمد علی شیخ کو ٹکٹ نہ دینے اور اسلم شیخ کو نظر انداز کرنے پر سکھر ضلع کی شیخ برادری نے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ فیصلہ سکھر کی شیخ کمیونٹی سوسائٹی سکھر کے منعقد اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں پی پی یوسی اٹھارہ کے رہنما وڈیرو گلزار احمد شیخ، ہادی بخش شیخ ،علی مردان شیخ،مولوی حسام الدین شیخ ،جئیند شیخ ،عبدالوحید شیخ ،حاجی جانب شیخ ،نیاز احمد شیخ،محمد مٹھل شیخ ،الطاف حسین شیخ،غلام شبیر شیخ سمیت برادری کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے شیخ برادری کے رہنما وڈیرہ گلزار احمد شیخ نے کہا سکھر ضلع میں شیخ برادری کے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ بنک ہے لیکن شیخ برادری کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جاتا ہے جو اب کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا پی پی نے شیخ برادری کے ہردلعزیز رہنما اسلم شیخ اور محمدعلی شیخ کو انتخابات میں نظر انداز کر شیخ برادری کو دکھ پہنچایا ہے اجلاس میں متفقہ طور پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرادری، کو چئیرمین آصف علی زرداری سے اپیل کی گئی کے حلقہ پی ایس 23سے پی پی رہنما محمد علی شیخ کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیکر شیخ برادری میں پائی جانیوالی بے چینی کو فوری دور کیا جائے اگر فیصلہ محمد علی شیخ کے حق میں نہیں آئیگا تو ضلو سکھر کی شیخ برادری انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں