ڈی سی سکھرکی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایم ایم اے کے امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے سکھر کے حلقہ این اے 207اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 24 سے ایم ایم اے کے نامزد امیدواران محمد ایوب شاہ اور محمد زبیر حفیظ شیخ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں علیحدہ علیحدہ شو کاز نوٹس جاری کر دیئے، مذکورہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم اے کے مذکورہ امیدواران نے بناء اجازت کارنر میٹنگ منعقدکی۔

(جاری ہے)

حسینی روڈ اور اسٹیشن روڈ کو بلاک کیا سرکاری ملکیت پر پارتی پرچم آویزاںکیے ، امیدواروںکو ان نوٹسز کے زریعہ ڈپٹی کمشنر سکھر کے سامنے پیش ہوکر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں