ایوان صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے بینکنگ اینڈ فنانس کا ہنگامی اجلاس

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے بینکنگ اینڈ فنانس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران اُنہوں نے اسٹیٹ بینک کی حالیہ جاری کردہ زری پالیسی میں 100 بیسزپوائنٹس اضافہ کے نتیجے میں شرح ئِ سود ایک فیصد بڑھ جانے کو شرح ئِ سود میں مزید اضافہ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سطحی اقدامات سے ملکی اقتصادی صورتحال بہتر نہیں بنائی جا سکتی جبکہ آمدہ الیکشن کے انعقاد میں اربوں روپے کے اخراجات صورتحال کو مزید بگاڑ دیں گے۔

جاری تجارتی خسارہ وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ ایک سینئر بینکر رہی ہیں اُنہیں ملک کی اقتصادی صورتحال کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے شرحئِ نمو منجمند ہونے کا خطرہ بھی سر پر منڈلا رہا ہے جبکہ اس میں کمی ملک کو مزید مالی و اقتصادی بحران میں مبتلا کر سکتی ہے جس کیلئے پیش بندی پہلے ہی کرلی جانی چاہئے تھی۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ صورتحال میں بہتری لانے اورحالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں