کسٹم سکھر کے عملہ کی کارروائی، 50ہزار لٹر ایرانی ڈیزل کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

کسٹم سکھر کے عملہ کی کارروائی، 50ہزار لٹر ایرانی ڈیزل کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان کسٹم سکھرکے عملہ نے جیکب آباد چیک پوسٹ کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 50ہزار لٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سکھرکلیم اللہ وگن کے مطابق موصولہ اطلاع پر انسپکٹر عزیز کٹپر کی سربراہی میںکسٹم ٹیم نے سخت چیکن کے دوران کوئیٹہ سے کراچی جانے والی ایک ٹرک نمبرUU5103 کی چیکنگ کے دوران ایل پی جی گیس کے باؤدزمیں گیس کے بجائے 50ہزار لٹر ایرانی ڈیزل کو برامد کیا ۔

(جاری ہے)

کسٹم عملہ نے ڈیزل او ر ٹرک کو تحویل میں لے لیاہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار میں کامیاب ہو گیا، اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں