ڈپٹی کمشنر سکھر کا مختلف پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سہولیات کا معائینہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

ڈپٹی کمشنر سکھر کا مختلف پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سہولیات کا معائینہ
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے روہڑی تعلقہ کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کرکے وہاں پر نصب ہونے والی سی سی ٹی کیمرائوں اور مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو نے پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرائوں کی الیکشن والے دن 24گھنٹے نگرانی اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات کی اور اسٹاف سے معلومات بھی حاصل کی۔ ڈی سی سکھر نے پولنگ اسٹیشنز میں عملے کیلئے پینے کے پانی، باتھ رومز، بجلی، جنریٹرز، یو پی ایس اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں