سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کی جانب سے تین امیدواران کی درخواستیں مسترد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کی جانب سے تین امیدواران کی درخواستیں مسترد
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ نے سابق صوبائی وزراء پیپلز پارٹی کے امیدواران منظور حسین وسان، محمد بخش مہر اور امیدوار شاہ نواز تالپور کے فارم نامزدگی کے حوالے سے دائر کردہ درخواستوںکو مسترد کرتے ہوئے ان درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور مذکورہ امیدواران کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں، اس طرح مذکورہ امیدوار ان الیکشن کی دوڑ سے نکل گئے ہیں، منظور حسین وسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے فارم نامزدگی کی بحالی کیلئے عدالت عظمی سے رجو ع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں