راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کیجانب سے الشفاء آئی اسپتال کے اشتراک سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے الشفاء آئی اسپتال کے اشتراک سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ماہر معالجین نے 40 مریضوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بندھانی برادری کے حاجی شریف بندھانی، حاجی مسلم، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت، حافظ شعیب.

الشفاء ٹرسٹ کے ڈاکٹر یاسر جوکھو، کیمپ انچارج واحد محمود، واجد علی شاہ، عقیل اعوان، عقیل احمد ودیگر بھی موجود تھے ، حاجی شریف بندھانی و دیگر نے کہا کہ غریب و مستحق افراد کو گھر کی دہلیز کے نزدیک علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ کیمپ لگایا گیا ہی. بندھانی برادری عوام کی فلاح و بہبود اور برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہی.

خدمت خلق کا یہ فریضہ آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھا جائگا ہم زبانی و کلامی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں. برادری اور علاقہ مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے کی جانیوالی ہماری جدوجہد سب کے سامنے ہیں. غریب و نادار لوگوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا بلکہ اس میں مزید وسعت لائی جائیگی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں