اقلیتی برادری کے مکھی نانک رام کی طرف سے سکھربائی پاس پراقلیتی برادری کی کارنر میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اقلیتی برادری کے مکھی نانک رام کی طرف سے سکھربائی پاس پراقلیتی برادری کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کارنر میٹنگ میں حلقہ پی ایس 24سے آذاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاوید میمن، غلام مصطفی پھلپوٹو، شعبان میرانی، ڈاکٹر سعید اعوان، موہن، رنجیت کمار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس 24 کے آزاد امیدوار حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام چوروں لٹیروں کو ووٹ نہ دیکر انہیں مسترد کردین گے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے تینوں چیزیں چھین لیںا ور وہ اب کس منہ سے ان کے پاس ووٹ لینے جا رہے ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے لیے آواز بلند کی ہے افسوس کی بات ہے کہ سابقہ منتخب نمائندوں نے اقلیتی برادری سے وعدے تو بہت کیے لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا۔ اقلیتی برادری کا شہر میں ایک بڑا ووٹ بینک ہے، سابقہ منتخب نمائندگان نے ہمیشہ عوام کے مسائل میں اضافہ کیا۔ آج شہر کے اندر تعلیم،صحت ، صفائی ، صاف پینے کے پانی و دیگر بنیادی چیزوں کا فقدا ن ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں