ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان اور نظریہ اہلسنت کی بنیاد پر ووٹ دینگے، صدر سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ مقصود احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان اور نظریہ اہلسنت کی بنیاد پر ووٹ دینگے، مقدس ووٹ برائے فروخت نہیں، ووٹ کا غلط استعمال گناہ کے مترادف ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت ضلع سکھر کے دفتر میں علمائے اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں علامہ غلام محمد سعیدی، علامہ ابرار احمد، مولانا حامد قادری، مولانا اعظم سومرو، سید علی رضا شاہ، مبین احمد سعیدی، عبدالغفار رضوی، مولانا عمران سعیدی، حافظ محبوب رضوی، مولانا ارشد، ظہیر احمد، حاجی سلیم قادری، مولانا اکرم، سعید احمد، صدام حسین بھیو، مولانا عظیم جتوئی، محمد ذیشان سعیدی، سلمان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علمائے اہلسنت نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں اہلسنت کی سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام مذہبی رہنما اور عہدیدار ملک بھر سے حصہ لے رہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان میں قرآن و سنت کے قوانین کے نفاذ، نظام مصطفیٰ اور عوامی حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں