اختلافات کے باوجود حنیف عباسی کی سزا پر افسوس ہے، خورشید شاہ

نواز شریف کو بھی الیکشن کے موقع پر سزا دی گئی،بنیادی آئینی حقوق سب کو ملنے چاہئیں، پی پی رہنما

پیر 23 جولائی 2018 20:04

اختلافات کے باوجود حنیف عباسی کی سزا پر افسوس ہے، خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ شیخ رشید کو جیتوانے کیلئے کیا گیا ہے اور نواز شریف کو بھی اس وقت سزادی جارہی ہے جب الیکشن ہونے جارہے ہے نواز کی ضمانت کی درخواست اب الیکشن کے بعد ہی سُنی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے سکھر میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلم لیگ ن سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن حنیف عباسی کی اس وقت ساز پر بہت افسوس ہوا ہے حالانکہ حنیف عباسی کا فیصلہ درست وقت میں نہیں آیا اور دنیا بھر میں دھاندلی کا تااثر جارہا ہے لیکن ہمیں الیکشن میں یہ ثابت کرنا ہے کہ قبل از وقت دھاندلی نہیں ہورہی ہے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت ساز دی جارہی ہے جب الیکشن ہونے جارہے ہیں حالانکہ بنیادی آئینی حقوق سب کو مساوی ملنے چاہیے انہون نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا بھی اس وقت پرانا کیس نکالا جارہا ہے جب الکشن ہونے جارہے ہیں تو یہ کوئی جمہوریت کیلئے مثبت اشارہ نہیں ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں