جمہوریت ڈی ریل ہونے کا ملکی معیشت پر خطر ناک اثر پڑے گا ،

موجودہ انتخابات پر دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، عوام انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے تیل پر 40 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے، تیل کی روز بروز قیمتوں میں اضافے سے مہنگاہی میں مزید اضافہ ہوگا، ڈالر کی بڑھتی قیمت سے ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے پیپلز پارٹی کے حلقہ 206 سے امیدوار سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میں انتخابی جلسے سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 22:35

جمہوریت ڈی ریل ہونے کا ملکی معیشت پر خطر ناک اثر پڑے گا ،
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی کے حلقہ 206 سے امیدوار سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ڈی ریل ہونے سے پاکستانی معیشت پر خطر ناک اثر پڑے گا موجودہ انتخابات پر دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں عوام انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے تیل پر 40 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے تیل کی روز بروز قیمتوں میں اضافے سے مہنگاہی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں درگاہ موئے مبارک ﷺ کے گدی نشین مخدوم عبدالشکور اور مخدوم عبدالرزاق عرف جنسار مخدوم کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کیاانہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوکر غربت مٹاو پروگرام شروع کرے گی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں اضافہ کسانوں کو سبسیڈی دینگے پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے جلسے سے قومی اسمبلی کے حلقہ 207 کے امیدوار نعمان اسلام شیخ ،پی ایس 25 کے امیدوار سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے آج کا یہ جلسہ درگاہ موئے مبارک کے سایہ تلے ہورہا ہے روہڑی پر حضور ﷺ کی بال مبارک کے صدیقے میں رحمتیں بر ستی ہیں ہم یہاں دعا لینے لیے بھی ہر سال آتے ہیں آپ کو اتنا انتظار کرنا ُ پڑا آپ کی محبت دیکھ ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی جلسے کے میزبان مخدوم عبدالشکور نے آئے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مخدوم برادری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ کھانے کے باکس تقسیم کرنے کے دوران عوام کھانے پر ٹوٹ پڑی بکس پھٹنے کے باعث بریانی جلسہ گاہ میں بکھیر گئی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں