شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مہم کا افتتاح وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ اور پرووائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے کیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی اور ان کی اہلیہ بیگم ڈاکٹر ارشد علی نے بھی درختوں کے پودے لگائے۔

یہ مہم یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات میں جوش و خروش سے جاری ہے۔ شعبہ ریاضی، اردو، پبلک ایڈمنسٹریشن پاکستان اسٹڈیز اور انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے طلبہ و طالبات اس مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہے ہیں۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سلوٹا) ، آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن کے انچارج پروفیسر احسان علی سومرو اور ان کی ٹیم شجر کاری مہم کیلئے تمام انتظامات کررہی ہے۔ اس قومی فریضے کی تکمیل کیلئے یونیورسٹی کے ملحقہ شکارپور، گھوٹکی اور شہدادکوٹ میں بھی شجر کاری مہم جاری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر ڈائریکٹر شکارپور کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ڈائریکٹر شہدادکوٹ کیمپس اور پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیا شاہ گھوٹکی کیمپس نے بھی اپنے اپنے کیمپس میں اس مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں