سینٹ سیوئر چرچ میں پودے لگائے گئے

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سینٹ سیوئر چرچ میں سرسبز پاکستان عنوان کے تحت چرچ کے پادری اور صحافیوں نے پودے لگائے، اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے تمام پاکستانی اگست میں ماہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں، اگر کوئی درخت لگا نہیں سکتا تو کوئی درخت کاٹنے کی کوشش نہ کرے ،کینالز شاخوں پر کھڑے درخت تیزی سے کاٹے جا رہے ہیں، موجودہ حالات میں دوور میں درخت انتہائی ضروری ہیں، ہمیںاپنے حصہ کا پودا لگائیں اور سندھ سمیت پاکستان کو سرسبز بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں