شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں اسمارٹ یونیورسٹی پروجیکٹ کا افتتاح

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے دورے کے دوران یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے مکمل ہوا ہے۔ اس پروجیکٹ سے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو 24گھنٹے انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہوگی اور ای لرننگ اور آن لائن تحقیق کے سہولت میسر ہوگی۔

اسمارٹ یونیورسٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس میں پر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ اور آئی ٹی منیجر سید منیر شاہ راشدی کو علاقے میں معیاری تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں پر سراہا۔

ڈاکٹر ارشد علی نے فیکلٹی آف ایجوکیشن اور سینٹر فار بائیو ڈائیورسٹی اور کنزرویشن (سی بی سی) کے بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ تدریس اور تحقیق کیلئے فنڈنگ کے دروازے اساتذہ ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ اساتذہ کے تمام تحقیقی منصوبوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقی منصوبے معاشی ترقی کے متعلق ہوں کیونکہ ملک کے مسائل کا حل معاشی ترقی میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے تحقیق کے میدان میں یونیورسٹی کے سی بی سی کو سراہا۔ انہوں نے سی بی سی کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ نباتات کے میدان میں عملی کام کریں ۔ دورے کے دوران وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی و دیگران کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں