سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی، اور آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان ایک منفرد سوچ و فکر اور نظریے کے پیش نظر معروض وجود میں آیا اس کے قیام کے تقاضوں کو پورا کرنا قوم پر فرض ہے۔

(جاری ہے)

آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے 14اگست پاکستان کے یوم آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم قومی سوچ، اتحاد و یکجہتی کے جذبوں کو اجاگر کر کے ملک کے مفاد میں کام کریں ، ریلی میں شہر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے علاوہ نوجوانوںا ور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء تحریک آزادی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں