راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ اور سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 71واں جشن آزادی کے حوالے سے نواں گوٹھ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر بندھانی برادری کے معززین حاجی مسلم بندھانی، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت، حافظ شعیب ودیگر نے قومی جھنڈے کی رونمائی کی جبکہ وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

برادری کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں بچوں میں جوڈے کراٹے کے مقابلے کرائے گئے، جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کئے، جنہیں شائقین نے بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں