سکھر بچہ یونین کی جانب سے نیوں گوٹھ بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سکھر بچہ یونین کی جانب سے نیوں گوٹھ بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مسعود بندھانی، سعود،مزمل،مصدق،محمد شاہ رخ سمیت دیگر نے شرکت کی،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اسکول جاتے ہیں تو بجلی نہیںہوتی کئی اسکولوں میںجرنیٹرز کابھی انتظام نہیں،ہردو گھنٹے کے بعد بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے گرمی میںبچے بے حال ہو رہے ہیں، اسکولوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہے ، انہوںنے اپیل کی کہ اعلی حکام طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ا ور بچوں کو انصاف دلائے نواں گوٹھ اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پید ا ہو رہی ہے عوام کو دور دراز سے پانی لیکر آنا پڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں