ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف سندھ بھر میں کل جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج منایا جائے گا، صدر ایم ایم اے سندھ

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف سندھ بھر میں کل جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج منایا جائے گا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے مرکزی کال پر سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے حضور اکرم صلعم کی شان میں گستاخی معاف نہیں کریں گے مسلمان گناہگار ہو سکتا ہے بے غیرت نہیں، کل بھرپور احتجاج ہوگا مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر سندھ سمیت ملک بھر مسلمان احتجاج ریکارڈ کرائیں گے نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کی عزت و حرمت پر جانیں قربان کریں گے وقفہ وقفہ سے گستاخانہ خاکہ شایع کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت مسلمان حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے علمائے کرام جمعتہ المبارک کے خطبہ میں ہالینڈ حکومت کے خلاف قراردادیں پیش کریں اور امت کے اتحاد یکجہتی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی کیلئے دعا کی جائے۔

.

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں