سکھر پولیس کی غوث پور کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹیڈ کاروائی،تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 00:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سکھر پولیس نے غوث پور کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب ٹارگیٹیڈ کاروائی کرتے ہوئے سکھر کے تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا،سکھر کے نو مقررہ ایس یس پی سید اسد رضا نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مغوی اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کے دوران پیش کیا، ایس ایس پی سکھر اسد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر کے رہائشی تین افراد کو تاوان کی غرض سے چند روز قبل نصیرآباد سے اغواکیا گیا تھا، تاہم انہیںتاوان کی ادائیگی کے بغیر بازیاب کرالیا گیا ، انہوں نے کہا کہ سکھر کے علاقے نصیرآباد سے چند روز قبل تین خادم شیخ , وحید میمن اور بچل کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا جس کی مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے گذشتہ رات دیر گئے غوثپور کچے کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ، اغوا کارڈاکوں سے پولیس کا مقابلہ ہوِا، مقابلے کے بعد پولیس نے اغوا ہونے والے تینوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ اغوا کی واردات میں ملوث اللہ داد اور واجد علی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں