آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 00:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تاجر برادری اور عوام کو نئی حکومت سے بہت ساری توقعات ہیں امید ہے کہ نئی حکومت عوامی اعتماد پر پورا اترے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے دفتر میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے مذید کہا کہ نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ تاجر برادری کیلئے بہتر پالیسیاں مرتب کرکے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ نئی حکومت پر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بجلی کی پیداوار کے منصوبے بناکر بجلی کی کمی کو دور کریں اور نئے ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں