سکھر پولیس کی بروقت کارروائی، ملزمان مسروقہ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

پیر 20 اگست 2018 23:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود بیراج کالونی سے چوری گئی موٹرسائیکل 125-CD ماڈل 2017 ملزمان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فریادی منیب الحسن جٹ نے 15 مددگار پر موٹرسائیکل چوری کی اطلاع دی تھی، اطلاع پہ پولیس کی جگہ جگہ ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران ملزمان موٹرسائیکل گلوب چوک کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مسروقہ موٹرسائیکل اصل مالک منیب کے حوالے کردی گئی ہے، بروقت کاروائی پر ایس ایس پی سکھر کا پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیا گیا ہے جبکہ مسروقہ موٹرسائیکل مالک نے سکھرپولیس ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں