سکھر : مکینوں کی بڑی تعداد نے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کرنے اور رشوت طلب کرنے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرے بازی

منگل 21 اگست 2018 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سکھر کے کے علاقے ٹکر محلہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کرنے اور رشوت طلب کرنے والے عمل کے خلاف گذشتہ رات سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل اشفاق،عمران،سجاد و دیگر مکینوں کا کہنا تھا کے علاقہ کا ٹرانسفارمر دس سے پندرہ روز میں خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ علاقہ مکین مشکلات کاشکار ہوجاتے ہیں متعلقہ سب ڈویڑن کاعملہ خراب ٹرانسفارمر کی درستگی کے لئے بھاری رشوت طلب کر رہا ہے مظاہرین نے بالا حکام اور سیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کے خراب ٹرانسفارمر درست کرا کے علاقے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں