ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا اجلاس اپنے دفتر میں اجلاس

ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ اسٹریٹ کرائم, سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اجلاس میں ہدایت

منگل 21 اگست 2018 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ترجمان ایس ایس پی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا اجلاس اپنے دفتر میں طلب کیا اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، ٹریفک سارجنٹ سمیت تھانوں کے ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے اپنی پالیسی واضع کی اور اس پہ عملدرآمد کرنے کیلیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

اسٹریٹ کرائم, سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،منشیات فروش جوا سٹہ اور آرگنائزڈ کرملنز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکمدیا اور ہدایات دی کے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید میسر بنائیں جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں ،ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ اب آرام نہیں صرف کام کرنا ہوگا جو افسران اچھا کام کرینگے ان کیساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دونگا انہیں تمام تر ضروریات فراہم کی جائیں گی ، سست کرپٹ رشوت خور افسران کی کوئی جگہ نہیں وہ چارج چھوڑ کے چلیں جائیں اگرچہ کسی قسم کی بھی شکایت موصول ہوئی کہ وہ سماجی برائیوں یہ کرمنل سرگرمیوں میں ملوث پایا تو سخت سزا دی جائیگی ، کچے کے علاقوں میں آپریشن تیز کئے جائیں کچے سے منسلک بند یہ راستوں پہ نئیں چوکیاں قائم کی جائیں اور تمام افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد شہر سے واردات کرکے کچے کے علاقوں میّں فرار ہو جانے میّں کامیاب ہوجاتے ہیں ان کی ایسی سرگرمیوں کو روکا جا سکے ،رشتے داری دوستی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ پہ کام کریں ،کسی کے دباؤمیں آنے کی ضرورت نہیں ،ایس ایچ اوز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے لاکر کرائم ٹریس کریں اور اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں ، کسی تھانے کی حدود سے جوا منشیات فروش, گٹکہ مین پوری کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،نیشنل ایکشن پلان کا تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں سختی سے عمل درآمد کروائیں ( لائوڈ اسپیکرز کا استعمال, 4th شیڈول , بلو لائٹس, ٹنٹد گلاسس وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اشتہاری اور روپوش افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں اور روپوش افراد کو گرفتار کیا جائے مہم کے دوران بہتر کارگردگی دکھانے والے افسران کو انعام سے نوازا جائیگا ۔ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ (TRA) پر سختی سے عمل کروائیں اپنے علاقوں میں کرائے پر رہنے والے افراد اور مالکان کے کوائف کو چیک کیا جائے اسکے علاوہ ہوٹلوں گیسٹ ہاؤس کے رجسٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں ، ٹریفک مسائل پر سارجنٹ کو حکم جاری کیا گیا کہ پراپر ڈیپلائیمنٹ کی جائے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں بے ترتیب پارکنگ پر خاروائء و چالان کیا جائے ،عید العضیٰ قریب ہے عید کے ایام کے دوران تمام بہتر انداز سے ڈیوٹی سرانجام دینگے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قربانی کی کھالیں زبردستی چہیننے یہ کلعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے جمع کرنے کی اطلاع پہ فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئیں ،عید کے تمام روز پارکوں و دیگر میّں اپنے تعینات جوانوں کی ازخود چیکنگ کرینگے تاکہ کوئی باخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو ،منفی سوچ ختم کرنا ہوگی کہ پوسٹنگ اچہی نہیں تو کام نہیں ہو رہا کام ہر شخص کرسکتا ہے اور اپنے کام کی بدولت آپ آگے آ سکتے ہیں ،شہر میں ٹریفک مسائل و دیگر کے حل کیلیے بہت جلد QRF فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ اس سے عوام کو بہتر ریلیف مل سکے،شجرکاری مہم میں مزید تیزی لائیں ہر تھانے کے گرد کم از کم 100 درخت لگائیں جائیں تاکہ ماحول میں سبزکاری کے ذریعے بہتری آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں