ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کا پہلا اجلاس

منگل 21 اگست 2018 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا پہلا اجلاس طلب کیا، اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ٹریفک سارجنٹ اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اجلاس میں تمام افسران شرکاء نے اپنا تعارف کروایا، بعد ازاں ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے اپنی پالیسی واضح کی اور اس پر عملدرآمد کرنے کیلئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھرنے کہا کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

اسٹریٹ کرائم، سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،منشیات فروش جوا سٹہ اور آرگنائزڈ کرملنز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا، انہوںنے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے، انہو ں نے زور دیا کہ اب آرام نہیں صرف کام کرنا ہوگا، جو افسران اچھا کام کرینگے انکے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ ہوںانہیں تمام تر ضروریات فراہم کی جائیں گی،کاہل سست کرپٹ رشوت خور افسران کی کوئی جگہ نہیں وہ چارج چھوڑ کے چلیں جائیں اگرکسی قسم کی بھی شکایت موصول ہوئی کہ وہ سماجی برائیوں یا کرمنل سرگرمیوں میں ملوث پایا تو سخت سزا دی جائیگی،انہوںنے ہدایت کی کہ کچے میّں آپریشن تیز کیا جائے ، کچے سے منسلک بند یا راستوں پر نئی چوکیاں قائم کی جائیں اور تمام افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد شہر سے واردات کرکے کچے کے علاقوں میّں فرار ہو جانے میّں کامیاب ہوجاتے ہیں انہیں سرگرمیوں کو روکا جا سکے، رشتے داری دوستی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ پرکام کیا جائے، کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، ایس ایچ اوز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے لاکر کرائم ٹریس کریں اور اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں،ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ کسی تھانے کی حدود سے جوا منشیات فروش، گٹکہ مین پوری کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں ے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کا تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں سختی سے عمل درآمد کروائیں ( لائوڈ اسپیکرز کا استعمال،4th شیڈول ، بلو لائٹس، ٹنٹد گلاسس وغیرہ شامل ہیں)اشتہاری اور روپوش افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں اور روپوش افراد کو گرفتار کیا جائے مہم کے دوران بہتر کارگردگی دکھانے والے افسران کو انعام سے نوازا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ (TRA) پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے افسران اپنے علاقوں میں کرائے پر رہنے والے افراد اور مالکان کے کوائف کو چیک کریں،اسکے علاوہ ہوٹلوں گیسٹ ہاؤس کے رجسٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ۔ٹریفک مسائل پر سارجنٹ کو حکم جاری کیا گیا کہ پراپر ڈیپلائیمنٹ کی جائے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے ، بے ترتیب پارکنگ پر کاروائی کرتے چالان کیا جائے، عیدا لاضحی کے ایام کے دوران بہتر انداز سے ڈیوٹی سرانجا م دی جائے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت قربانی کی کھالیں زبردستی چہیننے یہ کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے جمع کرنے کی کسی اطلاع پر فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئیں،عید کے تمام روز پارکوں و دیگر عوامی مقامات پر اپنے تعینات جوانوں کی ازخود چیکنگ کرینگے تاکہ کوئی باخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو،انہوں نے کہا کہ منفی سوچ ختم کرنا ہوگی کہ پوسٹنگ اچھی نہیں تو کام نہیں ہو رہا کام ہر شخص کرسکتا ہے اور اپنے کام کی بدولت آپ آگے آ سکتے ہیں ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے ہر تھانے کے گرد کم از کم 100 پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول میں بہتری آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں