دینی مدارس اسلام کے مرکز ہیںِ، صدر متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر

منگل 21 اگست 2018 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کے صدر ،جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مرکز ہیںِ اور طلبہ اسکی روح ہیں، مدارس میںدینی اور عصری علوم کے ذریعے مستقبل کے رہنما تیار کئے جاتے ہیںِ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن سکھرمیں تعطیلات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہیں، دین دشمن قوتیں اسلام اور ہمارے نبی کریم ﷺ کی توہین کررہی ہیں، دینی مدارس کے علما ء اور طلبا اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتے۔

انھوںنے علماء سے اپیل کی کہ وہ عید کے خطابات میں ان مسائل پر عوام کو آگاہ کریں۔علماء انبیا کے وارث ہیںقوم کی رہنمائی کریں۔قوم بھی علماء کی قیادت میں آئے۔ پاکستان اسلام کا مرکز ہے اور رہیگا۔دین کی تعلیم کو عام کرکے لاکھوںطلبہ کو اندھیرے میںروشنی فراھم کرنا مدارس کا کارنامہ ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں