نواز ،ْ زرداری حکومتوں نے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے پاس پھینکا ،ْ شیخ رشید احمد

وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جائیں گے ،ْریلوے کو لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنانا خواہش ہے ،ْ پاکستان کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:49

نواز ،ْ زرداری حکومتوں نے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے پاس پھینکا ،ْ شیخ رشید احمد
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومتوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے پاس پھینکا ،ْوزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جائیں گے ،ْریلوے کو لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنانا خواہش ہے ،ْ پاکستان کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو سیاسی اقتصادی طور پر دھکا دیا گیا اور چور شور مچا رہے ہیں تاہم حکومت ملک کو آگے لے جانے کے کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ترقی کی بات کر رہے ہیں اور قومی خزانے کو لوٹنے والے اب دیوتا بنے ہوئے ہیں، 10 سالہ دور حکومت سے جو جہیز ملا اس سے بجلی مہنگی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، چین کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جب کہ کوشش ہے کہ ہر صوبے میں 4 انڈسٹریل زون بنائیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس کوئی خوشی سے نہیں جاتا بلکہ نواز اور زرداری کی حکومت نے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف کے پاس پھینکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنانا خواہش ہے اور پاکستان کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکھر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا اور میرا کلیجہ پھٹتا ہے کہ سکھر کی پٹڑی کی کسی کو فکر نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلی بار ضمنی الیکشن میں حکومت نے مداخلت نہیں کی جبکہ خورشید شاہ سکھر جیسے خوبصورت شہر کے گندے سیاستدان ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں