آج روھی ایکسپریس اور موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کرنے کے لئے سکھر آیا ہوں،

پاکستان ریلوے میں 2ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری ملی ہے،10ہزار ملازمین کی گنجائش ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

منگل 16 اکتوبر 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج روھی ایکسپریس اور موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کرکے سندھ کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے سکھر آیا ہوں،پاکستان ریلوے میں فوری طور پر 2ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری ملی ہے لیکن 10ہزار ملازمین کی گنجائش ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو سرکٹ ہائوس سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ریلوے افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین احمد جتوئی، سید طاہر حسین شاہ، دیدار حسین جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے سنبھالتے ہی 55لوکو موٹو کی کرپشن کا کیس ملا ہے، چیف جسٹس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو اقتصادی، سیاسی اور معاشی بحران میں مبتلا ہے ، اس ملک کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے، جو ملک کی ترقی میں تاریخی کارنامے انجام دے گا، بجلی اور گیس مہنگی ہمیں سابقہ حکومت کی لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث جہیز میں ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے سکھر آئے ہیں اور روہڑی سے خانپور کے درمیان روھی ایکسپریس اور روہڑی سے کوٹری تک براستہ شکارپور، لاڑکانہ، دادو، سیوہن موہن جو دڑو ایکسپریس کا منگل کی صبح افتتاح کیا جارہا ہے، تاکہ سندھ کے لوگوں کو ریل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے، انہوں نے بتایا کہ محنت کشوں کے لئے کراچی سے لانڈھی اور کراچی سے حیدرآباد تک شٹر ٹرین چلانا چاہتا ہوں، شیخ رشید احمد نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ ہر صوبے میں چار انڈسٹریل زون بنائے جائیں اور ریلوے سی پیک کا پل بنے گا، ہندوستان کو شکست دینی ہے تو ریلوے کو بہتر بنانا ہوگا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم سرخرو ہوئے ہیں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریلوے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی ہے، جبکہ دو ہزار بھرتیوں کی منظوری ہوچکی ہے، مزید ملازمین ہم سی پیک میں بھرتی کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں