وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 13:25

وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے رواں سال 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور اسی کے تحت انہوں نے منگل کو مزید دو ٹرینوں کا افتتاح کیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی۔ٹرینوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھاؤں گا، پاکستان ریلوے کی مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا اور روہڑی سے کوٹری موہن جودڑو ایکسپریس بھی چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں انہیں بروئے کار لاؤں گا ،ْ پاکستان ریلویکو سی پیک منصوبے میں اہم کردار حاصل ہوگا اور چین کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی بات کروں گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ جتنی غربت سکھر میں دیکھی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، کرپشن کرنے والا اس شہر میں معزز بن جاتا ہے اور کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمے کے مزدوروں کو مراعات فراہم کریں گے، ڈی ایس ریلویکو کہا ہے کہ غریب کو ہاتھ نہ لگاؤ اور امیر کو چھوڑو نہیں۔انہوںنے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو مراعات فراہم کریں گے، پاکستان ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ زمین ہے، ریلوے کے سارے مزدوروں کو اے گریڈ میں ترقی دیں گے۔وزیر ریلوے نے سمندر پار پاکستانیوں کو مال گاڑی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں