بلدیہ اعلیٰ سکھر کی ایجوکیشن ، سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:00

سکھر ۔ 19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی ایجوکیشن ، سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن آپا ممتاز بیگم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران عذرا جمال ، ماریہ احسان ملک ، کیتھرین ، قمر النساء پھلپوٹو ، زینت بانو بھنبھرو ، زاہدہ ، غزالہ کاشف صدیقی سمیت میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ‘ ایکسیئن شرف الدین ڈنور ، سوشل ویلفیئر آفیسر جاوید انصاری اور کونسل آفیسر اعجاز شیخ نے شرکت کی۔

سوشل ویلفیئر آفیسر جاوید انصاری نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرپرسن آپا ممتاز بیگم نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیم ، فلاح و بہبود اور انسانی حقوق کے حوالے سے جلد سے جلد بائی لاز بنائے جائیں تاکہ کونسل کے اگلے اجلاس میں ان کی منظوری لے کر اسے قانونی شکل دی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہوگی ‘ کمیٹی ممبران اپنی اپنی اسکیمز تیار کر کے سوشل ویلفیئر آفیسر کے پاس جمع کرائیں تاکہ بجٹ میں مختص رقم کو مستحقین کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں ‘ گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو ترجیح دی جائے گی ۔ بعد ازاں چیئرپرسن آپا ممتاز بیگم نے ممبران کو اگلے اجلاس میں اسکیمز کی تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں