ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے، گورنر سندھ

منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے،عمران اسماعیل کا تقریب سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 18:06

ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے، گورنر سندھ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے اس ماں کی گود میں ہی پلے بڑھے ہیں، سندھ میں رہنے والے لوگوں کا اس پر پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی ہماری ترجیح ہے، عوام منصوبے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ شہری اسکیم کی بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے متعلق شکایت پر نادرا سے رابطہ کریں، پروگرام کی کامیابی کے لیے نادرا سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں