سکھر شہر پہلی بار آنا ہوا لیکن افسوس یہاں کی حالت زار دیکھ کر انسان صرف رو ہی سکتا ہے ،گورنر سند ھ

میری سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے التجا ہے کہ وہ نا صرف سندھ کے دیگر علاقوں بلکہ سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی کوشش کریں اگر انہیں سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی ضرورت محسوس ہو گی تو انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرینگے سکھر کو پیرس اور یورپ بنانے کے دعوے دار وں نے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے یاانتظامیہ مجھے پیرس اور یورپ جیسے شہر کو دیکھنے سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ،عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 22:39

سکھر شہر پہلی بار آنا ہوا لیکن افسوس یہاں کی حالت زار دیکھ کر انسان صرف رو ہی سکتا ہے ،گورنر سند ھ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنر سند ھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھر شہر پہلی بار آنا ہوا لیکن افسوس یہاں کی حالت زار دیکھ کر انسان صرف رو ہی سکتا ہے ، سکھر کو پیرس اور یورپ بنانے کے دعوے دار وں نے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے یاانتظامیہ مجھے پیرس اور یورپ جیسے شہر کو دیکھنے سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے میری سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے التجا ہے کہ وہ نا صرف سندھ کے دیگر علاقوں بلکہ سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی کوشش کریں اگر انہیں سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی ضرورت محسوس ہو گی تو انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرینگے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خواب تھا کہ پاکستان کی عوام کو گھر دیں اس کا ابتداء باقاعدہ طور پر سکھر سے کر دگیا ہے انشاء اللہ پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ملک اور ملک کی عوام خوش حال ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ( ف ) کے رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ کی رہائش گاہ پراپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ( ف ) کے رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف سیاست پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں اور عملی کاموں کا پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہے عوام کے مفاد میں جو کچھ ہوگا وہ کرینگے تاکہ صوبہ سندھ کا ہر ایک شہری اور دیہی علاقہ ترقی یافتہ شہروں کی صفت میں کھڑا ہو سکے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سکھر کے انڈسٹریکل زون پر بھی توجہ دے اور اگر فیڈرل حکومت کی مدد درکار ہے تو ضرور کرینگے کیونکہ یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تھر کے حالات دیکھے ہیں غذائی قلت کے باعث اموات میں اضافہ ہو ا ہے جس پر افسوس ہے انشاء اللہ ان مسائل پر بھی بہت جلد قابو پالینگے ۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع سکھر کے صدر سید شفقت علی شاہ کی کی جانب سے دی گئی دعوت میں گورنر سند عمران اسمائیل سمیت پی ٹی آئی رہنما مبین جتوئی ، طاہر شاہ و دیگر موجود تھے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا فنکشنل ضلع آفیسپہنچنے پر سید شفقت شاہ و دیگرکارکنان نے والہانہ استقبال کیا ۔ #

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں