سید خورشید احمد شاہ کے ماموں مرحوم روشن علی اعوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:55

سید خورشید احمد شاہ کے ماموں مرحوم روشن علی اعوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سکھر سے رکن قومی اسمبلی سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے ماموں مرحوم روشن علی اعوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ گزشتہ روز سکھر میں انتقال کر گئے تھے، انکی نماز جنازہ معصومی امام بارگاہ پرانہ سکھر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ و تدفین میں سیاسی سماجی شخصیات ، شہریوںپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، علاوہ ازیں سیاسی سماجی تجارتی حلقوں نے سید خورشیداحمد شاہ سے ماموں کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ور حمت کی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں