فیصل واڈا کوئی وال مین نہیں ہیں کہ وہ سندھ کا پانی بند کردیں گے، مراد علی شاہ

انہیں وال میں کی ملازمت چاہیے تو میں دینے کو تیار ہوں پی ٹی آئی پہلے حکومت کرنا سیکھے اٹھارہوین ترمیم کو رول بیک کرنا اور این ایف سی ایوارڈ میں سے صوبوں کا حصہ کاٹنا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا حکومت سمجھ رہی ہے حکومت میں آنا آسان ہے اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے،وزیر اعلی سندھ

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

فیصل واڈا کوئی وال مین نہیں ہیں کہ وہ سندھ کا پانی بند کردیں گے، مراد علی شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واڈا کوئی وال مین نہیں ہیں کہ وہ سندھ کا پانی بند کردیں گے اگر انہیں وال میں کی ملازمت چاہیے تو میں دینے کو تیار ہوں پی ٹی آئی پہلے حکومت کرنا سیکھے اٹھارہوین ترمیم کو رول بیک کرنا اور این ایف سی ایوارڈ میں سے صوبوں کا حصہ کاٹنا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا حکومت سمجھ رہی ہے حکومت میں آنا آسان ہے اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ڈیف ریچ اسکول کے دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج نافذ کرنے کے لیے آئنی طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ورکس اینڈ سروسز کا جو ریکارڈ مانگا تھا اور جو معلومات مانگی تھی وہ ہم نے دی ہے انہوں نے 2008سی2018تک کا ریکارڈ مانگا تھا جو ہم نے پیش کردیا ہے تاہم سندھ کے ڈاکٹروں کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ نامناسب ہے ان کو پوری دنیا مانتی ہے سندھ کے ڈاکٹرز این آئی سی وی ڈی, ایس آئی یوٹی, اور این آئی سی ایچ میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ان میں جو مریض آتے ہیں ان میں پچاس فیصد باہر کے ہوتے ہیں مانتا ہوں کہ سندھ کی اسپتالوں میں مشکلات ہیں لیکن وہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی ہے اچھی بات ہے لیکن پچاس لاکھ گھر بنیں گے کیسے اس کے لیے ایک سو اسی ارب ڈالر چاہیے جس سے پانچ سی پیک بن سکتے ہیں اور یہ رقم ملک کا اے ڈی پی کا بیس پچیس سال کا بجٹ ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ سب کا ہے اور اگر کراچی میں وفاقی حکومت خرچ کررہی ہے تو ہم پر احسان نہیں کررہی ہے پچھلی حکومت نے بھی کراچی کے لیے پچیس ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن دیئے پچیس روپے بھی نہیں وفاقی حکومت سندھ کو بھی اپنا حصہ سمجھیہم کراچی کو اون کرتے ہیں اور اس پر خرچ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے سامنے سامان اٹھا کر تصویریں نہیں کھینچواتا اور پروٹوکول اور میڈیا کا سہارا نہیں لیتا ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہے پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں اس نے ہمیشہ صحافت کا ساتھ دیا ہے وفاقی حکومت جو کچھ کررہی ہے اس کی چھوٹی سی مثال ہیان کی جو معاشی پالیسیاں ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سوچ کر نہیں آئے یا ان کو کرنا نہیں آتا ہے سندھ حکومت جہاں تک ہوسکا میڈیا ہاؤسز کی مدد کرے گی ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر بچوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہاں پر تو مجھ سے بھی زیادہ قابل بچے ہیں سندھ حکومت کراچی, سکھر اور نواب شاہ میں ڈیف رچ اسکولوں کی معاونت کررہی ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں