ْرکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا صالح پٹ کی یوسی کھبڑی میں مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ

پیر 26 نومبر 2018 22:57

ْرکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا صالح پٹ کی یوسی کھبڑی میں مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے صالح پٹ کی یوسی کھبڑی کے مڈل سکول میں محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کرنا بہترین قدم ہے جس میں غریب و بے سہارامریضوں کو فائدہ مل سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے یہاں کے عوام کے لئے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے طبی کیمپس لگتے رہیں تاکہ عام لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مریضوں کو گھروں میں رکھنے کے بجائے ہسپتال میں لائیں جہاں پر ان کو علاج کی تمام سہولیات ملیں گی ۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے قومی اسمبلی ممبر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگا ئے جاتے ہیں ۔یوسی کھبڑی میں لگائے گئے کیمپ کے تحت جلدی، امراض چشم ،چیسٹ ،ٹی بی،اور دانتوں کے تقریبا 900مرد اور خواتین مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں