بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام ای سی ایل سے نہ نکالے پر توہین عدالت کا کیس چلایا جائے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

پیر 14 جنوری 2019 22:10

بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام ای سی ایل سے نہ نکالے پر توہین عدالت کا کیس چلایا جائے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کے نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کا ازخود نوٹس لیا جائے اور توہین عدالت کا کیس چلایا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات سندھ سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کی مطابق سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں سے نہ نکالنا توہین عدالت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والے ذاتی حوالے سے احترام کے لائق ہیں مگر وہ سیاسی طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں الیکشن میں ہر لحاظ سے سپورٹ حاصل تھی اس کے باوجود انہیں عوام نے مسترد کردیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں