کسی بھی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر پابندی نہیں، انتشار پھیلانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ

منگل 15 جنوری 2019 23:43

کسی بھی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر پابندی نہیں، انتشار پھیلانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ
سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر کو ئی پابندی نہیں ،عمراں خان ملک کے وزیر اعظم ہیں جہاں چاہے آسکتے ہیں، جبکہ مجھے سرکاری دورے یا حج،عمرے یا کربلا سے بلاوا آنے پر باہر جانے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن کے صدر سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بیٹے کی شادی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی پی رہنمانثار احمد کھڑو ایر دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی پرواہ نہیں کیونکہ فی الحال باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر سرکاری دورے یا حج، عمرو یا کربلا سے بلاوا آیا تو وہاں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر پورہ یقین ہے کہ رلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں میڈیا ان کے نازیبا الفاظ سنتے اور چلاتی کیوں ہے اگر میڈیا ان کو پروموٹ کرنا چھوڑ دے تو وہ خود ہی خاموش ہوجائینگے۔

سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے پارٹی موقف سامنے آچکا ہے جبکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کی عوام کا آصف علی زرداری پر بھرپور یقین اور اعتماد ہے اسی طرح عوام اور پیپلزپارٹی کا رشتہ اٹوٹ ہے جو کہ کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیشہ پی پی مخالف قوتوں کی سپورٹ ہوتی رہی ہی انتشار پھیلانے والے کچھ بھی کرلیں وہ ہمارے سامنے نہیں ٹھرسکتے ، عوام اور پیپلزپارٹی ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کافی حد تک دہشتگردی کم ہوچکی ہے اور یہ سب پولیس اور رینجرز کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی قیادت اور عوام کا اعتماد ہے حکومت سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں