سکھر ڈویزن کے ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کیلئے منتخب کرنے کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسپیشل او لمپیکس پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے سکھر ڈویزن کے ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے لیے منتخب کرنے کیلئے سکھر کے ایک مقامی گیسٹ ہائوس میں دو روزہ ورکشاپ منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر اسپیشل اولیمپکس پاکستان کی منیجر ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹریٹجی تہمینہ عظیم نے بتایا کہ اسپیشل اولیمپکس پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کو کھیلوں کی تربیت دی جاتی ہے جس کے بعد بچوں کو منتخب کرکے قومی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں بھیجا جاتا ہے تاکہ ملک کے ذہنی طور پر کمزور بچوں کی حوصلا افزائی ہو سکے اور وہ عام بچوں کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ زندگی گذار سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 14 مارچ سے 21مارچ تک ابوظہبی دبئی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، کے پی کے ، پنجاب اور گلگت بلستان کے 92 بچے شامل ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل اولیمپکس پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو بھی بھی کھیلوں کے مقابلوں کے لئے منتخب کیا جائے اس حوالے سے سکھر میں دو روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے جس کے تحت کوچز کو تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ اسپیشل بچوں کو کھیلوں کی تربیت دیں اس کے علاوہ اسپیشل بچوں کی فیملیز کو بھی تربیت دی جائے گی تاکہ سکھر ڈویزن کے بچوں کو منتخب کرکے 2023کے دوران جرمنی میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شامل کروایا جاسکے ۔

اس موقع پر ڈویزنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جمیل احمد شیخ نے کہا کہ اسپیشل اولیمپکس پاکستان نے سکھر ڈویزن کے اسپیشنل بچوں کے لئے بہترین اقدام اٹھائے ہیں جس سے سکھر کے ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہونے کا موقع مل سکے گا اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسپیشل اولیمپکس پاکستان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں