سکھر پولیس کا جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 21 جنوری 2019 20:50

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش جواری اور مفرور ملزم سمیت 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لیے گئے ، پولیس اعلامیہ کیمطابق او تھانہ روہڑی پولیس نے اطلاع پر دوران ناکہ بندی کر کے منشیات اسمگلر شاہ بان عرف شابو بلو کو گرفتار کرلیا اور چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 9C کے تحت درج کرلیا ، تھانہ نیوپنڈ پولیس نے بھوسہ لائین کے قریب کاروائی کے دوران 4 جواری عمران مشوری،رمیز راجہ چشتی،معشوق علی چانگ اورمحمد نعمان آرائیںکو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے لیڈو ، تاش کے پتے و دیگر سامان برآمد برآمد مقدمہ زیردفعہ 5/A جوا ایکٹ کے تحت تھانہ نیوپنڈ میں درج کیا گیا، تھانہ سائیٹ کی دوران ناکہ بندی کاروائی کے دوران مفرور ملزم خالد گڈانی اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ، ملزم نے ایک ہفتہ قبل اپنے ہی دوست کو پسٹل کے فائر سے مارنے کی کوشش کی تھی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں