سانحہ ساہیوال کیخلاف رواداری تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی

پیر 21 جنوری 2019 20:50

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) رواداری تحریک کی جانب مرکزی چیئرمین دیدار میرانی اور سندھ کے صدر پنھل ساریو کی قیادت میں سانحہ ساہیوال کیخلافل لیوکس پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی میں سول سوسائٹی کے مرد و خواتین ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رواداری تحریک پاکستان کے چیئرمین دیدار میرانی، سندھ کے صدر پنھل ساریو، نامور کالم نگار جمشید اقبال، ساغر ابڑو، انسان نیٹ ورک کی چیئرپرسن زبیدہ کنول، سماجی رہنماؤں صوفی ممتاز، ستار زنگیجو، تاج رند و دیگر نے مطالبہ کیا ساہیوال میں دہشتگردی میں ملوث تمام اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اعلی سطح پر شفاف اور غیرجانبدارانہ تفتیش کر کے ذمیداروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے اور آئندہ کیلئے اس طرح کے افسوسناک واقعات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں