ساہیوال واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سید خورشید احمدشاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 20:50

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ساہیوال واقعہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے جس پر معاف نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آصف سعید کھوسہ عدالتی نظام میں رہ کر اسے مزید بہتر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہے اور بڑے بڑے فیصلے ہورہے ہیں ، وزرائے اعظم تک کو سزائیں ملی ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں