شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں پانچ تحقیقی سیمینارز منعقد ہوئے

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے میڈیا کو آرڈنیٹر پروفیسر محمد ابراہیم کھوکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں پانچ تحقیقی سیمینارز منعقد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس کے محققین محمد یاسر میمن، خالد احمد ابڑو اور فرحان امتیاز نے اپنے ایم ایس سیمینارز ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیئے۔

(جاری ہے)

سیمیناروں کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کی اور سیمیناروں کو کامیاب قرار دیا۔ علاوہ ازیں انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں ایم فل کے محققین سید عبدالرحمن شاہ اور حماد اللہ لغاری نے اپنے ایم فل سیمینار ڈاکٹر عبدالوحید انڈھڑ اور ڈاکٹر حسن علی کی رہنمائی میں پیش کیئے۔ ان سیمیناروں کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز نے کی اور سیمیناروں کو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :