پاکستان میں بھارت کا ایک اور جاسوس گرفتار کر لیا گیا

سیکورٹی فورسز نے سندھ کے شہر سکھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو گرفتار کیا، تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے

muhammad ali محمد علی پیر 18 فروری 2019 19:18

پاکستان میں بھارت کا ایک اور جاسوس گرفتار کر لیا گیا
سکھر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2019ء) پاکستان میں بھارت کا ایک اور جاسوس گرفتار کر لیا گیا، سیکورٹی فورسز نے سندھ کے شہر سکھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو گرفتار کیا، تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات موصول ہونے پر سکھر میں کاروائی کی۔

اس دوران پولیس نے سکھر میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے ایک بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی شخص کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ بھارتی شخص مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے بھارتی شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فورسز 2016 میں بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر اور را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی ملک کے جاسوسی ادارے کا کوئی اعلی افسر گرفتار کر لیا گیا ہو۔ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی پشت پناہی کرنے میں ملوث تھا۔ پاکستان کے حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے کمال مہارت سے کلبھوشن یادیو کو اپنے جال میں پھنسا کر گرفتار کیا تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں