جے یو آئی کے زیر اہتمام سکھر میں 25اپریل کو مدارس زندہ باد کانفرنس منعقد ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

سکھر۔ 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جے یو آئی کے زیر اہتمام سکھر میں 25اپریل کو مدارس زندہ باد کانفرنس منعقد ہوگی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مدرسہ عربیہ شمس الہدی شمس آباد سکھر میں اس سلسلہ میں ایک اجلا س منعقد ہوا ، اجلاس میں مفتی محمد اعظم مہر،مولانا فیض محمد مہر،قاری نہال دین شر،مولانا کامران احمد مہر،قاری محمد یوسف مہر،قاری غلام نبی مہر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مدارس زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں سمیت تنظیمی امور ہر تفصیلی غور و خوص کیا گیا،جے یو آئی سٹی سکھرکے نائب امیر مولانا مولا بخش مہر نے کہا کہ مولانا سائین عبدالصمد ہالیجوی، مولانا فیض محمد،مفتی سعود افضل ہالیجوی،طاہر محمود سومرو،اسد اللہ کھوڑو،قاری کامران،غلام مصطفی برڑو سمیت دیگر علما ئے کرام ،نعت خواں شرکت کرینگے،اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں