صو فی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ کے مزار پر سالانہ 740 واں عرس دوسرے روز بھی جاری رہا

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:15

سکھر۔ 20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سکھر اور روہڑی کے جڑواں شہروں کے درمیان واقع صو فی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ کے مزار پر سالانہ 740 واں عرس دوسرے روز بھی جاری رہا، عرس مبا رک کی تقریبات تین روز تک جا ری رہیں گی جن میں شر کت کے لیے سندھ پنجاب ، بلو چستان ، کے پی کے سمیت ملک کے دور دراز علاقوں سے مرد ، خواتین اور بچوں پر مشتمل زائرین کی قا فلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مزار پر چادر چڑھا نے کے بعد ملک کی سا لمیت استحکام ، خو شحا لی اور امن کے لیے خصوصی دعا ئیں کی جارہی ہیں اور درگاہ کا احاطہ دھمال کرنے والے مرد و خواتین زائرین سے بھر گیا ہے جو ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالے ہوئے ہیں،عرس کے موقع پر زائرین کی سہو لت کے لیے کھا نے پینے کی اشیا ء کے اسٹا ل لگا ئے گئے ہیں جبکہ انہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک طبی کیمپ بھی لگا یا گیا ہے، اس موقع پر سکھر اور روہڑی انتظا میہ کی جانب سے سیکیو رٹی کے بھی سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں