سکھر کے علاقے سانگی میں وڈیرے کا جرگہ، نوجوان کو کاری قرار دے دیا

م* نوجوان پر پندرہ لاکھ روپے ہرجانہ عائد، نہ دینے کی صورت میں قتل کا فتوی سنا دیا متاثرہ نوجوان تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سکھر کے علاقے سانگی میں وڈیرے کا جرگہ، نوجوان کو کاری قرار دے دیا، نوجوان پر پندرہ لاکھ روپے ہرجانہ عائد، نہ دینے کی صورت میں قتل کا فتوی سنا دیا، متاثرہ نوجوان تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنو عاقل کے علاقے سانگی کے مکین ارشد چنہ نیبرادری کے بااثر وڈیرے رشید چنہ مشتاق چنہ و دیگر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف اپنے عزیزوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برادری کے بااثر وڈیرے رشید چنہ نے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور انکی ملکیت پر قبضے کیلئے مختلف ھتکنڈے استعمال کر کے انہیں حراساں کرتا رہتا ہے زیادتیوں اور مظالم کی وجہ سے اسکے دادااور والد بھی فوت ہوگئے وڈیرے نے علاقے میں میرا ٹیوشن سینٹر بھی بند کرا دیا ہے اور اب اس نے جرگہ کرکے مجھ پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کیا اور پندرہ لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے جو نہ دینے کی صورت میں مجھے قتل کرنے کا بھی فیصلہ سنادیا ہے اور فیصلہ واپس لینے کیلئے ہماری ملکیت طلب کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص کے مظالم سے بچنے کیلئے اپنے اہلخانہ سمیت انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہا ہوں جبکہ جوابدار آئے روز گھر پر حملہ کرکے مجھ سمیت میرے اہلخانہ کو حراساں کر رہے ہیں۔ متاثرہ شخص نے مزید بتایا کیپولیس بھی تحفظ فراہم کرنے کے بجائے بااثر افراد کی سرپرستی کر رہی ہے حصول انصاف کیلئے عدالت میں پٹیشن داخل کرائی ہے امید ہے عدالت انصاف و تحفظ فراہم کریگی متاثرہ شخص نے بالا حکام جوابداروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انصاف و وتحفظ فراہمی سمیت ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں