؁سکھر، کینٹ کی حدود میں پولیس نے مقابلہ میں ایک زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار کرکے چھینا ھوا ٹریکٹر برآمد کر لیا

اتوار 19 مئی 2019 21:16

:سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطاق سکھر پولیس کاکینٹ کی حدود میں ملزمان کیساتھ مقابلہ ہوا مقابلے میں پولیس نے ایک زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار کرکے چھینا ھوا ٹریکٹر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کیس داخل کر لیا ہے ترجمان کے مطاق ڈاکو چھینا ھوا ٹریکٹر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رھے تھے کہ دوران گشت پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کو روکنے کا اشارہ کیا، جواب ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ اور تعاقب کے دوران ایک ملزم کو زخمی جبکہ مزید تین کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سیکلاشنکوف اور پسٹل برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطاق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شہزادو جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت ورند ، ورہیو اور عرس شنبانی کے نام سے ہوئی ہے گرفتار زخمی ڈاکو کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ملزمان کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں